کشمیر: میجرسمیت نوافراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فوج اور علیحٰدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں نوافراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے پاس پیش آیا ہے۔ مرنے والوں میں ایک فوجی میجر اور ان کےساتھی سمیت سات انتہا پسند شامل ہیں۔ جموں میں ایک فوجی افسر نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کے پاس ایک مڈبھیڑ میں کم سے کم سات علیحٰدگی پسند مارے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک بھارتی فوج اور انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں اوراس میں دو مزید فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ایک فوجی افسر سدھیر شرما نے بتایا کہ انتہا پسندوں کا گروہ تقریبًا دس افراد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وادیاں اس دوران برف سے ڈھکی رہتی ہیں اسی لیے دراندازی کے زیادہ خدشات رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کے قبضے سےبھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق جموں سے تقریبا دو سو پینتالیس کلو میٹر کی دوری پر سلوتری کے علاقے میں بعض افراد کو لائن آف کنٹرل پار کرتے دیکھا گیا تھا اور تبھی فوجی جوانوں نے ان پر گولیاں چلائیں اور دونوں طرف سے جھڑپ شروع ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق یہ لوگ دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔ ان دنوں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات بہتر ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کشمیر میں دراندازی میں بھی کمی آئی ہے لیکن بھارت اکثر یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ دراندازی میں کمی خود اس کی اپنی کوششوں کا نتیجہ ہے جبکہ پاکستان اس سمت میں موثر کارروائی نہیں کررہا ہے۔ تاہم پاکستان ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا رہا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیری علیحٰدگی پسند آزادی کی جدوجہد کے لیے کوشاں ہیں اور اس انتہا پسندی میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر میں فوج پر حملہ 26 October, 2005 | انڈیا کشمیر: 3 ٹن دھماکہ خیزمواد برآمد27 August, 2005 | انڈیا علیحدگی پسند کشمیری دِلّی میں 04 September, 2005 | انڈیا غیرفوجی کشمیر، محتاط رد عمل 02 November, 2005 | انڈیا کشمیر: مسلح جھڑپ، پانچ ہلاک23 November, 2005 | انڈیا کشمیر: چھ شدت پسند ہلاک14 December, 2005 | انڈیا ’بھارت کشمیریوں سے معافی مانگے‘19 December, 2005 | انڈیا کشمیر: پانچ شدت پسسند ہلاک 17 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||