علیحدگی پسند کشمیری دِلّی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر سےعلیحدگی پسند رہنماؤں کا ایک وفد بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے دِلّی پہنچ گیا ہے۔ دِلّی پہنچنے والےپانچ رکنی وفد کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں۔ عمر فاروق نے بی بی سی کو بتایا کہ بات چیت کا مقصد مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیر پا حل تلاش کرنا ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق من موہن سنگھ اور کشمیری رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات خطے میں امن کے قیام کی طرف ایک اور قدم ہے۔ تین ماہ قبل حریت رہنماؤں نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا تھا اور اسلام آباد میں پاکستان کے صدر سے ملاقات کی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||