BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 November, 2005, 15:11 GMT 20:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: مسلح جھڑپ، پانچ ہلاک

سری نگر
شدت پسندوں نے فوجی کیمپ پر حملہ کیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مرنے والوں میں تین فوجی اور دو انتہا پسند شامل ہیں۔ اس جھڑپ میں پانچ فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ جھڑپیں ریاست کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہول کے مقام پر ہوئی ہیں۔

سری نگر میں حکام کا کہنا ہے کہ دو شدت پسندوں نے بدھ کو بعد از دوپہر ’سی آر پی ایف‘ یعنی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پر حملہ کر دیا۔

سی آر پی ایف کے ایک افسر کے بیان کے مطابق شدت پسندوں نے کیمپ پر گرینیڈ پھینکے اور اندھا دھند گولیاں چلائیں جس سےتین جوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ سی آر پی ایف کے ایک انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوابی حملے میں دونوں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق ایک شدت پسند خود کش حملے کے لیے کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا۔ افسر کے مطابق اس جھڑپ میں کئی جوان زخمی ہوئے لیکن حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام کے مطابق اگرچہ زلزلے سے سرحد پار شدت پسندوں کو بھی نقصان پہنچا ہے لیکن ان کی کاروائیوں میں کمی نہیں آئی ہے اور کشمیر میں دراندازی کے واقعات میں کمی کے باوجود یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسی بارے میں
کشمیر میں فوج پر حملہ
26 October, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد