کشمیر میں کار بم دھماکہ، چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی دارالحکومت سری نگر میں ایک خود کش حملے میں کم سے کم چھ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ یہ واقعہ نوگام چوک کے پاس ہوا ہے اور اس میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوۓ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مادہ ایک کار میں رکھا تھا اور ڈرائیور غلام نبی آزاد کے گھر کی طرف کار لے جا نے کی کوشش کررہا تھا جنہیں آج ہی نئے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے حلف دلایا جائیگا۔ نوگام چوک پر کار کی تلاشی کے لیے جب پولیس نے ڈرائیور کو رکنے لے کہا تبھی زور دار دھماکہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور سمیت چھ افراد ہلاک ہوۓ ہیں جس میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے۔ خبروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم جیش محمّد نے قبول کی ہے۔ کشمیر میں کانگریس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی مخلوط حکومت ہے جسکی باگ ڈور ابھی تک پی ڈی پی کے رہنمامفتی محمّد سعید کے ہاتھ میں تھی۔ لیکن معاہدے کے تحت حکومت کی قیادت اب کانگریس کے پاس ہوگی اور کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اسکی کمان سنبھالنے والے ہیں۔ | اسی بارے میں منموہن کی ’تنقید‘، پاکستان کی تردید31 October, 2005 | انڈیا انڈیا:لشکرطیبہ کی لاتعلقی کاخیرمقدم01 November, 2005 | انڈیا لال قلعہ کیس: 7 افرادپرجرم ثابت24 October, 2005 | انڈیا دلی دھماکے: 55 ہلاک، ہائی الرٹ29 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||