BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 October, 2005, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لال قلعہ کیس: 7 افرادپرجرم ثابت

لال قلعہ کا ایک منظر
لال قلعہ پر 22 دسمبر سنہ 2000 کو حملہ کیا گیا تھا
ہندوستانی عدالت نے دلی کے لال قلعہ میں واقع فوجی بیرکوں پر حملے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری سمیت سات افراد کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے ساتوں ملزمان کو قتل سے لے کر ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے جیسے جرائم کا قصور وار قرار دیا ہے۔ ان جرائم میں موت تک کی سزا دی جا سکتی ہے اور عدالت کا کہنا ہے کہ سزا کا تعین ہفتے کے روز کیا جائے گا۔

پولیس نے مجموعی طور پر گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا لیکن چار افراد بری کر دیے گئے ہیں۔

لال قلعہ پر 22 دسمبر سنہ 2000 کو حملہ کیا گیا تھا اور اس حملے کی ذمےداری شدت پسند تنظیم لشکرِطیبہ نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں تین افراد بھی مارے گئے تھے۔

جن لوگوں کو قصوروار قرار دیا گیا ہے ان میں اشفاق عارف نام کا ایک شخص بھی شامل ہے جس کی شناخت حکام نے پاکستانی شہری کے طور پر کی ہے۔ اشفاق کی ہندوستانی بیوی ریحانہ فاروقی بھی اس معاملے میں قصوروار قرار دی گئی ہيں۔

تمام ملزمان نے فردِ جرم سے انکار کیا ہے اور اشفاق عارف کے وکیل نے عدالت کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو اعلٰی عدالت میں چیلنج کریں گے۔

پولیس نے اشفاق عارف اور ان کی بیوی کو حملے کے چار دن بعد دلی سے گرفتار کیا تھا۔ اس واقعہ کے تین دیگر ملزم سرینگر اور دلی میں پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے جبکہ آٹھ دیگر افراد کو پولیس نے مفرور قرار دیا ہے۔

دلی کے تاریخی لال قلعہ کا ایک حصہ فوجی بیرک کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور اس کے احاطے میں ملک کے خفیہ اداروں کا تفتیشی مرکز بھی واقع تھا جہاں اہم معاملات کے ملزمان سے پوچھ گچھ کی جاتی تھی اور انہیں وہاں نظر بند رکھا جاتا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد