| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
فوج نے لال قلعہ خالی کر دیا
چھپن سال بعد بھارتی فوج نے لال قلعے کا قبضہ ختم کر دیا ہے اور اب حکومت وہاں ایک کمپلکس تعمیر کر کے اسے مکمل طور پر سیاحوں کے لئے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع جارج فرنینڈس نے کہا ہے کہ فوج لال قلعے پر آزادی کے بعد سے قابض چلی آ رہی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اسے دنیا کے لئے کھول دیا جائے۔ حکومت کے حالیہ اقدام کا مطلب یہ ہو گا کہ سیاحوں کو اب لال قلعے کے ان حصوں تک بھی رسائی حاصل ہو سکے گی جہاں جانا ان کے لئے ممنوع تھا۔ لال قلعے کو سن سولہ سو اڑتیس میں مغل بادشاہ شاہ جہاں نے تعمیر کروایا تھا اور اسے مغل اور برطانوی سلطنت کے لئے طاقت کی ایک علامت سمجھا جاتا رہا ہے۔ سرخ پتھر سے بنی قلعے کی دیواریں دو کلومیٹر تک لمبی ہیں اور ان کے اندر کئی محلات، نفاست سے تعمیر شدہ گنبد اور وسیع باغات واقع ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||