BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 December, 2005, 18:18 GMT 23:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بھارت کشمیریوں سے معافی مانگے‘

 عمر عبداللہ
انہوں نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں حکومت پر دو رخی پالیسی کا الزام لگایا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماضی کی غلطیوں پر کشمیریوں سے معافی مانگے۔

دوسری بار پارٹی کاصدر منتخب ہونے کے بعد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر جیسے مسائل کو دوبارہ پیدا ہونے سے روکنے کے لیے بھارتی حکومت کو کشمیریوں کے لیے زیادہ پرکشش سیاسی پیکیج کا اعلان کرنا چاہیے۔

عمر عبداللہ نےجو واجپئی کے دور حکومت میں جونئیر وزیر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں حکومت پر دو رخی پالیسی کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ’ بھارتی حکومت مخلص نہیں ہے۔ کشمیری اس مسئلہ پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت انہیں پیچھے دھکیل رہی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نیشنل کانفرنس سے اس حوالے سے مذاکرات سے گریز کرتی رہی ہے جبکہ نشینل کانفرنس بھارتی یونین کے اندر ہی اس مسئلہ کا حل چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر واعظ فاروق سے کیا بات کی جائے جو اس مسئلے کو بھارت کی مشاورت کے بغیر حل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے میر واعظ کا نام لیے بغیر کہا کہ ’آپ کشمیریوں کو بے وقوف کیوں بنا رہے ہیں‘۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں جنگ بند ہونے کی امید اس وقت تک نہیں ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا۔

انہوں نے او آئی سی میں صدر مشرف کے مسئلہ کشمیر اٹھانے پر بھارت کے فوری رد عمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’ان کے بیان میں کیا نئی بات ہے جس نے آپ کو مشتعل کیا ہے؟ آپ کہتے ہیں کہ کشمیر آپ کا داخلی مسئلہ ہے‘، اگر ایسا ہے تو پھر آپ اس پر مشرف حکومت سے کیوں مذاکرات کر رہے ہیں؟۔

انہوں نے حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ ’ہمیں سچ بتایا جائے۔ ہم حکومتی جھوٹ سے تنگ آچکے ہیں‘۔

اسی بارے میں
کشمیر: چھ شدت پسند ہلاک
14 December, 2005 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد