کشمیر: چھ شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام کے مطابق بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے نزدیک بھارتی فوجیوں نے ایک جھڑپ میں چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ مسلح جھڑپ بیرواہ کےگاؤں میں بدھ کو صبح شروع ہوئی اور تاحال جاری ہے۔ تاہم یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اس جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کو کسی قسم کا جانی نقصان اٹھانا پڑا یا نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں نےگاؤں کو اس اطلاع پرگھیرے میں لیا کہ وہاں شدت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ جموں اور کشمیر میں وقتی خاموشی کے بعد ایک مرتبہ پھر تشدد کی کارروائیوں میں تیزی آ رہی ہے۔ بھارت میں متعدد شدت پسندگروہ سرگرمِ عمل ہیں اور سولہ سال سے جاری اس مزاحمتی تحریک میں اب تک ساٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں کشمیر: مسلح جھڑپ، پانچ ہلاک23 November, 2005 | انڈیا کشمیر میں فوج پر حملہ 26 October, 2005 | انڈیا سرینگر میں جھڑپ: دو فوجی ہلاک30 July, 2005 | انڈیا کشمیر: تین فوجیوں سمیت چار ہلاک 23 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||