سرینگر: تائیوانی سیاح کی لاش برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پولیس کے مطابق جموں و کشمیر میں تائیوان کی سیاح ہوانگ سوچن کی لاش برآمد ہوئی ہے جوگزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھیں۔ ہوانگ سوچن گزشتہ ماہ کشمیر آئی تھیں اور سری نگر سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھیں۔ پولیس کے مطابق بائیس مارچ کے روز سوچن ڈل جھیل میں ایک کشتی پر سوار ہونے کے تھوڑی دیر بعد سے ہی لاپتہ تھیں۔ کافی کوششوں کے بعد بھی جب ان کے متعلق پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا تو افسران نے ان کا پتہ بتانے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔ ہفتے کے روز پولیس نےنگین جھیل سے لاش برآمد کی اور لاش کی شناخت ان کی بیٹی نے کی جو اپنی ماں کی تلاش میں کشمیر آئی ہوئی ہیں۔ سرینگر میں ایک سینئر پولیس افسر منیر خان نے بی بی سی کو بتایا کہ سوچن کے جسم پر کوئی ایسا نشان نہیں پایا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ انہیں جسمانی طور پر ہراساں کیا گیا تھا یا ان کا گلا گھونٹ کر مارا گیا ہو۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو موت کی وجہ کا پتہ لگائے گی۔ | اسی بارے میں کشمیر میں سیاحوں کی واپسی31 May, 2005 | انڈیا کشمیر: چھ شدت پسند ہلاک14 December, 2005 | انڈیا چار بھارتی فوجی ہلاک، 13 زخمی27 March, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||