انڈین کشمیر: دو شدت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ میں دو شدت پسندوں سمیت ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈوڈا ضلع کے کوشال علاقے یہ جھڑپ بدھ کی صبح شروع ہوئی اور تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ فوج کو خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ضلع کے کوشال علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگي کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ اسی معلومات کی روشنی میں فوج نے علاقے میں تلاشی شروع کی اور اسی تلاشی کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت اب تک نہیں ہو پائی ہے لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پاکستان کے عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ اور حرکت جہاد اسلام کافی سرگرم ہیں۔ | اسی بارے میں انڈین کشمیر:جھڑپ میں چار ہلاک31 July, 2006 | انڈیا کشمیر، گرینیڈ حملہ میں دو ہلاک 22 June, 2006 | انڈیا کشمیر : بیرونی مداخلت کی تیاری؟25 June, 2006 | انڈیا کشمیر:چوبیس گھنٹےمیں 9 ہلاک 25 June, 2006 | انڈیا کشمیر: دو جھڑپوں میں گیارہ ہلاک30 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||