انڈین کشمیر:جھڑپ میں چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں فوج نے سرحدی علاقے گریز میں چار شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق اتوار کو رات آٹھ بجے عسکریت پسندوں اور فوج کے جوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جو رات گئے تک جاری رہی۔ گزشتہ پانچ دنوں میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی یہ دوسری جھڑپ ہے۔ گزشتہ ہفتے فوج نے چار شدت پسندوں کواس وقت مارنے کا دعویٰ کیا تھا جب بقول فوج کے وہ لوگ کنٹرول لائن کو پار کرنے کی کوشش ترجمان نے یہ واضح کیا کہ دراندازي کا کوئی تازہ واقعہ پیش نہیں آیا ہے لیکن ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتوار کو جو عسکریت پسند مارے گئے ہیں ہو سکتا ہے ان کا تعلق دارندازی کرنے والے اسی گروپ سے ہو۔ اس دوران مزید عسکریت پسندوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر فوج نے پورے علاقے میں تلاشی کا کام شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والے تصادم میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے بارے میں اخبارات اور نجی ٹی وی چینلوں پر ہندوستانی فوج کے حوالے سے یہ خبر آئی تھی کہ اس میں پاکستانی فوج کے ایک میجر کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے لیکن دو روز بعد بھارتی فوج نے کہا کہ اس واقعہ میں پاکستانی فوج کا کوئی بھی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔ | اسی بارے میں کشمیر: دو جھڑپوں میں گیارہ ہلاک30 June, 2006 | انڈیا کشمیر: جھڑپوں میں چھ ہلاک03 July, 2006 | انڈیا انڈین کشمیر: دو افراد کی ہلاکت16 July, 2006 | انڈیا اہم کشمیری شدت پسند گرفتار22 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||