BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: جھڑپوں میں چھ ہلاک

کشمیر میں ہلاکتیں
اطلاعات کے مطابق فائرنگ اب بھی جاری ہے
ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں پولیس نے اتوار کی رات سے اب تک تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ڈوڈہ ضلع کے ایک سینیئر پولیس اہلکار منوہر سنگھ کے مطابق جموں سے 180 کلومیٹر دور شاریخی علاقے میں مشتبہ طور پر حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا طارق عثمان شیخ نامی عسکریت پسند قتل کے کئی معاملوں میں ملوث تھا۔

ایک دیگر واقعہ میں جموں سے 190 کلومیٹر دور ترمدانری علاقے میں دو مبینہ عسکریت پسند پولیس کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

سرحدی علاقے راجوری کے سینیئر پولیس اہلکار فاروق خان کے مطابق پولیس اور مبینہ عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ اب بھی جاری ہے اور اب تک مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔

اس علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کی موجودگی کے پیش نظر وہاں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سرینگر سے ساٹھ کلومیٹر دور بانڈی پورا علاقے میں حکام نے دو مبینہ عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے جب کہ اس کارروائی میں انڈین فوج کے ایک جوان کی ہلاکت بھی ہوگئی ہے۔

ریاستی اہلکاروں کے مطابق فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب اتوار کی شام فوج کے جوانوں نے شدت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو گھیر لیا اور دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح تک فائرنگ جاری رہی جس میں فوج کے تین جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

کشمیربیٹے کی تلاش میں
دروازے کی آہٹ سن کر اس کی طرف دھیان گیا۔۔
 سمیع اللہ کشمیر کا فاسٹ بالر
’انڈیا کی نمائندگی میرا خواب ہے‘
کشمیرمعنی خیز تبدیلی؟
عالمی طاقتوں کی مسئلہ کشمیر میں خاص دلچسپی
کشمیرتنگ آمد بجنگ آمد
کشمیر میں زیادتیوں کے خلاف ردعمل
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد