BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 July, 2006, 09:46 GMT 14:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک

جمعہ کو کپواڑہ ضلع میں فوج نے آٹھ درانداز ہلاک کردیئے تھے (فائل فوٹو)
بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق انڈیا کے زیِر انتظام جموں و کشمیر میں اتوار کے صبح تقریبًا چار بجے بارہ مولہ ضلعے کے نزدیک چار عسکریت پسندوں کو
ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بعض عسکریت پسند غیر قانونی طریقے سے لائن آف کنٹرول پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن فوجی جوانوں نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

گزشتہ تین دنوں میں دوسری مرتبہ بھارتی فوج کو کنٹرول لائن پر دراندازي روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو کپواڑہ ضلع کے کیران سیکٹر میں فوج نے آٹھ دراندازوں کو ہلاک کردیا تھا۔

انڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے برس کے مقابلے میں اس سال کنٹرول لائن پر دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں واقع تربیتی کیمپوں میں عسکریت پسندوں کی تربیت جاری ہے اور ایک بڑي تعداد میں درانداز کنٹرول لائن پار کرکے ہندوستان کی طرف آنے کے انتظارمیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان نے انڈیا پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے جاری مزاکرات پر سست رویہ اختیار کیئے ہوئے ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد