کشمیر، گرینیڈ حملہ میں دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زير انتظام جموں و کشمیر میں ایک دستی بم حملے میں دو افراد ہلاک اور کم از کم بارہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سوپور کے شمالی علاقے میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک مسلم درویش فقیرعبدالاحد کے گھر کے پاس ان کے پیروکاروں کی بھیڑ پر ایک دستی بم پھینکا۔ لیکن کسی بھی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرینیڈ ’احد صاحب‘ کے گھر کے آنگن میں گرا تھا لیکن وہ اس حملے میں پوری طرح صحیح سلامت ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ درویش عبدالاحد وادی کشمیر میں کافی مقبول ہیں اور انہیں ایک مجذوب تصور کیا جاتا ہے۔ کشمیر میں انکے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند اس طرح کے فقیرانہ طور طریقوں سے اتفاق نہیں کرتے اور اسے غیر شرعی بتاتے ہیں۔ عبدالاحد ایک مذہبی شخصیت ہیں اور ان کا تعلق کشمیر کی کسی سیاسی جماعت یا تنظیم سے نہیں ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ان پر حملہ ایک راز ہے۔ ابھی تک یہ حتمی طور کسی کو بھی نہیں پتہ ہے کہ آخر انہیں کیوں نشانہ بنایا گيا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر، امن عمل کو خطرہ ؟20 June, 2006 | انڈیا وولر جھیل حادثہ، کشمیرمیں ہڑتال01 June, 2006 | انڈیا سیاحوں پر حملہ متعدد زخمی31 May, 2006 | انڈیا پانچ ہندو عقیدت مند زخمی 21 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||