پانچ ہندو عقیدت مند زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے زیرِ انتظام جموں کشمیر میں امرناتھ کی زیارت پر گئے پانچ ہندو عقیدت مند ایک دستی بم کے حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سرینگر شہر سے 22 کلومیٹر دور واقع گندربل علاقے میں اس وقت پیش آیا جب بعض عسکریت پسندوں نے عقیدت مندوں سے بھری ایک بس پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ بس میں سوار ایک مسافر کے مطابق اس وقت بس میں چالیس مسافر سوار تھے اور بس امرناتھ سے واپس آ رہی تھی۔ زخمیوں کو سرینگر کے ہسپتال ميں داخل کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد ریاست میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئےہیں۔ خاص طور پر امرناتھ گپھہ تک جانے والے راستے پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ اب تک کسی بھی عسکری تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔ مذہبی امرناتھ یاترا ابھی تقریبا دو ماہ تک جاری رہےگی۔ امرناتھ پہنچنے کے لیئےگزشتہ دو ہفتوں سے عقیدت مندوں کا تانتالگا ہوا ہے۔ ماضی میں امرناتھ کے یاتریوں پر کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔ | اسی بارے میں جموں بس حادثہ، کم از کم 25 ہلاک18 June, 2006 | انڈیا کشمیر میں دستی بم کا حملہ12 June, 2006 | انڈیا اترانچل: حادثہ، 48 باراتی ہلاک14 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||