BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 June, 2006, 08:13 GMT 13:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جموں بس حادثہ، کم از کم 25 ہلاک

لاشیں
لاشوں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
ہندوستان کے زيرِانتظام جموں کشمیر میں جموں۔سرينگر ہائی وے پر ایک بس حادثے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک اور بیس سے زيادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جموں سے سری نگر جانے والی مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

زخمی مسافروں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جن میں سے بعض مسافروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ بس میں اڑتالیس مسافر سوار تھے۔

یہ حادثہ جموں سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر رمبان کےقصبے کے نزدیک پیش آیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

جموں زون کے آئی جی ایس پی وید کے مطابق امدای کارروائیوں کے لیئے ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے اور اس نےاپنا کام شروع کر دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے پانچ سو فٹ گہری کھائی سے پندرہ لاشیں نکالیں جبکہ دس افراد نے ہسپتال میں دم توڑا ہے۔

ان دنوں ہندو مذہب کی سالانہ امرناتھ یاترا کے سبب جموں سری نگر ہائی وے پر بڑی تعداد میں مسافر بسوں کی آمدورفت جاری ہے اور ان بسوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کی سواری اورگاڑیوں کی خستہ حالت بھی اس قسم کے حادثوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد