BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 April, 2006, 12:41 GMT 17:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شاپنگ مال حادثہ، چھ مزدور ہلاک

دہلی
ان دنوں انڈیا کے بڑے بڑے شہروں میں شاپنگ مال بن رہے ہیں لیکن مزدوروں کی سکیورٹی کے بارے میں خیال نہیں رکھا جاتا
بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی کے مضافات میں ایک شاپنگ مال کی دیوار مہندم ہونے سے چھ مزدور ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

جن زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے یہاں ’مالم مال پلس‘ نامی شاپنگ مال زیر تعمیر تھا۔ اس مال کے اطراف کی دیوار منہدم ہونے سے اس میں کام کرنے والے چھ مزدور دیوار کے نیچے دب کر ہلاک جبکہ باقی بارہ زخمی ہوئے ہیں۔

ممبئی کے پولیس کمشنر وجے کامبلے نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس ابھی تفتیش کر رہی ہے اور اس کے بعد ٹھیکے دار اشون اور نریش پٹیل کے خلاف لاپرواہی برتنے کے الزامات کے تحت کیس درج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کرے گی کہ دیوار کی تعمیر میں استعمال کیا گیا مال کہیں گھٹیا معیار کا تو نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا ان تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ہی شاپنگ مال کے مالک اور ٹھیکے دار کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی۔

ممبئی کے مضافاتی علاقے ’نوی ممبئی‘ کی کمشنر مدھوکر ابالے نے اس معاملہ کی تفتیش کے لیئے نظر ثانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کمیٹی یہ تفتیش کرے گی کہ غلطی کس کی ہے۔ ممبئی کی میئر منیشا بھوئیر کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ تکلیف دہ ہے اور میونسپل کارپوریشن اس بات کی تفتیش کرائے گی کہ جو تعمیر ہورہی ہے وہ تعمیراتی ضوابط کے تحت ہو رہی تھی یا اس میں کسی طرح کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ممبئی میں آبادی کے اضافہ کے بعد اس کے اطراف کی نوی ممبئی کا علاقہ بہت تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔ تجارتی ترقی کو دیکھتے ہوئے یہاں بارہ کے قریب شاپنگ مال بن رہے ہیں اس لیئے آندھرا پردیش اور کرناٹک جیسے علاقوں کے غریب افراد کام کی تلاش میں یہاں آتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر مزدور ہوتے ہیں۔ حادثے کے وقت جو مزدور یہاں کام کر رہے تھے وہ بھی آندھرا اور کرناٹک سے آئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد