BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 January, 2005, 16:35 GMT 21:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت:یوم جمہوریہ کی تقریبات

 پریڈ
پریڈ کے راستے کو کل رات سے ہی سیل کر دیا گیا تھا
ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی سالانہ تقریبات روایتی جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر نئی دہلی میں ایک شاندار پریڈ کا اہتمام کیا گیا جہاں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

دارالحکومت نئی دہلی میں پریڈ کے تقریبا 8 کلومیٹر لمبے راستے کو کل رات سے ہی پوری طرح سیل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کے علاوہ پورے علاقے میں نیم فوجی دستے تعینات تھے۔ سب سے بڑی تقریب دہلی میں منعقد ہوئی جہاں تاریخی راج پتھ پر ہونے والی پریڈ سے صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے سلامی لی۔

پریڈ کے دوران بچوں نے مختلف ریاستوں کے رقص و موسیقی اور ثقافتی زندگی کی جھلکیاں پیش کیں۔

اس موقع پر پریڈ میں اگنی ، پرتھوی اور برہموس میزا ئلوں ، ٹی 90 ٹینکوں، ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر ، دھرو، بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جاسوس طیارے سرچرایم اور 30 ایم کے جنگی طیاروں کی نمائش کی گئی اور ان کی جنگي صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا ۔

یوم جمہوریہ کی پریڈ کے وقت میں کچھ کمی کی گئی تھی ۔ حالیہ سونامی لہروں کی تباہی اور مہاراشٹر کے ایک مندر میں مچنے والی بھگدڑ میں ہونے والی ہلاکتوں کا اثر بھی آج کی تقریبات میں محسوس کیا گیا۔ کئی مقامات پر ہلاکتوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد