ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں منگل کو ایک مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ سے ہلاک ہو جانے والے تین سو افراد کی آخری رسومات کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق بھگدڑ آگ لگنے کی وجہ سے شروع ہوئی۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ایک دور دراز علاقے ستارا میں پیش آیا۔ ستارا کے وائی تعلقہ میں ہر سال ہونے و الی ’ کالو بائی جاترا‘ کی تقریب گزشتہ چار دنوں سے جاری تھی اور منگل کو روایت کے مطابق پوجا کے لیے بہت مقدس دن تھا جس کے سبب ہزاروں عقیدت مند وہاں جمع تھے۔ امدادی کارکن حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں اور بھگدڑ کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کارکنان کا خیال ہے کہ جلی ہوئی دکانوں کے ملبے میں سے مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے ایک سو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بہت سے زائرین مندر کی طرف جانے والی تنگ گلی میں گھر گئے تھے اور لوگوں کے بوجھ تلے دب کر یا جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ جس وقت بھگدڑ شروع ہوئی اس وقت مندر کے قریب تین لاکھ کے قریب افراد جمع تھے اور مندر کی طرف جانے والا تنگ راستے پر شدید رش تھا جس میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل تھے۔ بدھ کو ہندوستان کا یوم جمہوریہ بھی ہے۔ مہاراشٹر میں حادثے کی وجہ سے تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||