مہاراشٹر: بھگدڑ میں 300 ہلاکتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے ستارا میں ہندوؤں کی ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین سو سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس واقع میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وی این دیش مکھ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد تین سو سے زیادہ ہوچکی ہے۔ وائی تعلقہ میں ہر سال ہونے و الی ’ کالو بائی جاترا‘ کی تقریب گزشتہ چار دنوں سے جاری تھی اور آج روایت کے مطابق پوجا کے لیے بہت مقدس دن تھا جس کے سبب ہزاروں عقیدت مند وہاں جمع تھے۔ مندر کا اصل دروازہ زیادہ کشادہ نہیں ہے اور بڑی تعداد میں عقیدت مند بھگوان کی مورتی کے درشن کے لیے ایک ساتھ داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب بھگدڑ مچ گئی۔ کالو بائی ماتا کا مندر ایک پہاڑ کی اونچائی پر واقع ہے اور وہاں تک جانے کا راستہ بھی کافی تنگ ہے۔ اس طرح کی بھی اطلاعات ہیں کہ بھگدڑ مندر کے اندر شاٹ سرکٹ کے بعد شروع ہوئی۔ صورتحال رفتہ رفتہ واضح ہو رہی ہے۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ سال اگست میں ناسک میں رنما ہوا تھا جب مقدس غسل کےدوران بھگدڑ مچنے سے پچاس سے زیادہ عقیدت مند مارے گئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||