BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 February, 2006, 09:01 GMT 14:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمدآباد ریل دھماکہ، کئی زخمی

گودھرا ریل حادثے کے بعد گجرات فسادات میں ہزاروں لوگ مارے گئے تھے
ہندوستان کی مغربی ریاسب گجرات کے احمدآباد شہر کے ریلوے اسٹیشن پر ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق اس دھماکے سے کم از کم تین لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے سبب پورے ریلوے اسٹیشن پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سنیچر کی دیر رات ہونے والے اس دھماکے سے کئی افراد کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔ ابتدائی جائزہ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مادے کی جانچ کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ دھماکے کا اثر دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ رات کے وقت اور کم مجمع ہونے کے سبب دھماکے سے کم نقصان ہوا اور ایک بڑا حادثہ پیش آنے سے بچ گیاہے۔

احمدآباد میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق احمدآباد ریلوے اسٹیشن سے ہر روز تقریبا ایک لاکھ سے زائد لوگ سفر کرتے ہیں۔ دھماکے کے بعد ریلوے اسٹیشن کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے علاوہ پورے شہر میں بھی ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سال دو ہزار دو میں گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد پوری ریاست میں دہشت پھیل گئی تھی۔ ان فسادات میں دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد