گودھرا ریل گاڑی الزامات واپس؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں حکمران اتحاد کے ایک سینیئر رکن کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ حکومت عدالت سے 120 افراد کے خلاف تین سال قبل گودھرا میں ریل گاڑی کو آگ لگا کر ساٹھ ہندوؤں کو جلانے کے دہشت گردی کے الزامات واپس لینے کے لیے کہے گی۔ کمیونسٹ پارٹی کے رہنماء سیتارام یچوری نے یہ بات بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد کہی۔ حکومی کی طرف سے اس ضمن میں کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ گزشتہ ماہ گجرات میں تین سال قبل ہونے والے مذہبی فسادات کے بارے میں قائم ایک کمیٹی نے ملزمان کے خلاف لگے دہشت گردی کے الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ کمیٹی نے کہا تھا کہ ریل گاڑی میں سوار افراد کو جلانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ ریاست گجرات کی حکومت الزامات واپس لینے کی مخالفت کر رہی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||