BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 April, 2005, 00:59 GMT 05:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹرینوں میں تصادم، سترہ ہلاک
بھارت میں ہر برس تین سو کے قریب ریل حادثے ہوتے ہیں
بھارت میں ہر برس تین سو کے قریب ریل حادثے ہوتے ہیں
بھارتی ریاست گجرات میں ریل گاڑی کے حادثے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک اور اٹھہتر زخمی ہو گئے ہیں۔

سابرمتی ایکسپریس کو یہ حادثہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق تین بج کر تیس منٹ پر پیش آیا۔

گاڑی واراناسی سے ریاست کے دارالحکومت احمد آباد جا رہی تھی۔

بھارت کے وزیرِ ریلوے لالو پرساد یادیو نے جائے حادثہ سے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سابرمتی ایکسپریس پٹڑی پر کھڑی ہوئی ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں مال گاڑی کا انجن اور چار بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔ سگنل کی خرابی کو حادثے کی وجہ کہا جا رہا ہے۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔

بھارتی جنوبی ریلوے کے ترجمان شیلندرا کمار نے بتایا کہ ’ یہ بہت خوفناک حادثہ تھا اور ہم زخمیوں اور لاشوں کو متاثر ہونے والی تین بوگیوں سے نکال رہے ہیں‘۔ امدادی کارروئیوں کے لیے فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مسافر ریل گاڑی کا ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور دونوں اس حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

گجرات پولیس کے ایک افسر انوپم سن گھیلوٹ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ گو کہ مرنے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔

بھارت میں روزانہ تیرہ ملین لوگ ریل سے سفر کرتے ہیں اور وہاں ہر برس تین سو کے قریب ریل حادثے ہوتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد