گجرات میں حادثہ،25 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست گجرات میں سنیچر کو ایک بس حادثے میں پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بس حادثہ احمد آباد سے ستر کلو میڑ دور مذہبی مرکز ڈکار میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بس روڈ سے بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی۔ نہر میں پانی اتنے سے زور سے چلتا ہے کہ پولیس ابھی تک بس کو ڈھونڈنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ کسی مسافر کی لاش ابھی تک ملی ہے۔ پولیس کو حادثہ کی اطلاع ایک مسافر سے ملی ہے جو بس کے نہر میں گرنے کے بعد تیر کی اپنے زندگی بچانے میں کامیاب رہا تھا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||