BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 November, 2004, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹرین حادثے میں بارہ افراد ہلاک

ٹرین حادثے میں زخمی ایک طالب علم
ٹرین حادثے میں زخمی ایک طالب علم
ریاست مدھیہ پردیش کے دارلحکومت بھوپال کے پاس اتوار کی صبح ایک ریل حادثے میں بارہ افراد ہلاک اور کئی شدید طور پر زخمی ہوگۓ ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کالج کے طلبہ ہیں۔ یہ حادثہ بھوپال سے چند کلومیٹر دور 'سوکھی سیوائیاں' نامی ریلوے اسٹیشن کے پاس پیش آیا۔

بھوپال کے کلیکٹر سنجے شکلا نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ صبح گیارہ بجے بھوپال سے بینا جانے والی سواری گاڑی سیوائیاں اسٹیشن سے ذرا پہلے رکی ہوئی تھی۔ اس میں سوار مسافر نیچے اترنے لگےاور بعض ریلوے لائن پار کر ہے تھے تبھی دوسری جانب سےتیزی سے آرہی چینائی لکھنؤ سپر فاسٹ ایکس پریس ٹرین انہیں روندتے ہوۓ نکل گئی۔

اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے ہارن بجایا لیکن افرا تفری میں کئی افراد ٹرین کی زد میں آگۓ۔ اس حادثے میں بارہ افراد تو جائے حادثہ پر ہی چل بسے۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر متاثرین سانچی نامی ایک قصبے میں میلہ دیکھنے جارہے تھے۔ زخمیوں کو بھوپال ریلوے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے مرنے والوں کو بطور معاوضہ ایک لاکھ اور زخمیوں کو پچیس ہزار روپۓ دینے کا اعلان کیا ہے۔ محکمۂ ریلوے نے بھی ہلاک شدہ افراد کے لۓ ایک لاکھ اور زخمیوں کو پندرہ ہزار روپۓ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد