’میرٹھ: مرنےوالوں کی تعداد 31 ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میرٹھ میں تجارتی میلے میں آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سرکاری طور پر اکتیس بتائی گئی ہے۔ اتر پردیش کے پرنسپیل داخلہ سکریٹری ستیش کمار اگروال نے لکھنؤ ميں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ہے کہ میرٹھ کے ہسپتالوں کے مردوہ گھروں میں پہنچنے والی لاشوں کی تعداد کی بنیاد پر مرنے والوں کی تعداد متعین کی گئی ہے۔ مسٹر اگروال نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ، سولہ عورتیں اور چودہ مرد شامل ہیں۔ ابتدا میں مرنے والوں کی تعداد زيادہ بتائی جا رہی تھی۔آتشزدگی کے بارے میں صحافیوں نے پرنسپل سکریٹری سے متعدد سوالات کیے لیکن انکا کہنا تھا کہ آخر حکومت ہلاکتوں کو کیوں چھپائے گی خاص طور سے ان حالات میں جب کہ یہ ایک حادثہ ہے۔ زخمی ہونے والے ایک سو اکتیس افراد کو میرٹھ اور دلی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ مسٹر اگووال کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سولہ کی حالت نازک ہے۔ ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس حادثہ کی تحقیقات کے لیئے کسی موجودہ جج کو نامزد کریں۔ اس سے پہلے پولیس نے میلے کے تین منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ آتشزدگی کے وقت اس تجارتی میلے میں شرکت کے لیئے دو ہزار سے زیادہ لوگ جائے وقوعہ پر موجود تھے۔ | اسی بارے میں آگ کے بعد غم وغصہ11 April, 2006 | انڈیا میلے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ11 April, 2006 | انڈیا گودھرا آتشزدگی ایک حادثہ: رپورٹ03 March, 2006 | انڈیا میلے میں آتشزدگی،50 ہلاک10 April, 2006 | انڈیا دلی:فیکٹری میں آگ ، تیرہ ہلاک 07 December, 2005 | انڈیا آئل رگ آتشزدگی، 7ہلاک، 45 لاپتہ27 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||