دلی:فیکٹری میں آگ ، تیرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے دارالحکومت دلی واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گيا ہے۔ اس واقعے میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ مشرقی دہلی میں پیش آیا ہے۔ مشرقی دہلی میں پڑ پڑ گنج کے پاس وشواش نگر کی ایک تین منزلہ عمارت میں آگ لگی تھی۔ آگ بجھانے والے عملے کو اس پر قابو پانے کے لیے تقریبا دو گھنٹے لگے۔ حکام کا کہنا تھا کہ آگ بجھانے والی تقریبا پچیس گاڑیوں کا استعمال کیا گیا۔ عملے کے ایک سینئر افسر وجے بہادر نے بتایا کہ’عمارت میں کپڑے کی فیکٹری تھی اور جہاں کپڑے تیار کر ہوکر پیک کیے جاتے ہیں اسی منزل پر آگ لگی تھی۔ یہ عمارت گلی کے اندر واقع ہے اور آس پاس آگ بجھانے کا کوئی حکام کے مطابق بارہ لاشیں نکالی گئی ہیں لیکن وہ جل کر اس طرح مسخ ہوگئی ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہے۔ آگ سے بچنے کے لیے بعض افراد چھت سے کود پڑے اور بعض جھلس گئے ہیں۔ ایسے کئی افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گيا ہے۔ دہلی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں تنگ و تاریک گلیاں ہیں۔ ان علاقوں میں کاغذ، کپڑے اور کئی طرح کی اشیاء بنانے کی فیکٹریاں ہیں جہاں آک لگنے کی صورت میں کافی جان و مال کے نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔ وشواش نگر علاقہ بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ | اسی بارے میں ’گودھرا ٹرین کی آگ حادثاتی تھی‘17 January, 2005 | انڈیا آئل رگ آتشزدگی، 7ہلاک، 45 لاپتہ27 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||