BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 July, 2005, 15:51 GMT 20:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئل رگ آتشزدگی، 7ہلاک، 45 لاپتہ
آئل ِرگ
حادثے میں پلیٹ فارم مکمل طور پر تباہ ہو گیا
بحیرہ عرب میں واقع بھارتی حکومت کے سب سے اہم آئل پلیٹ فارم میں آگ لگ گئی ہے اور اس واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم سات افراد ہلاک اور 45 لاپتہ ہیں۔

بمبے ہائی نامی یہ آئل رگ یا سمندر سے تیل نکالنے کے لیے بنایا گیا عرشہ (پلیٹ فارم) ممبئی سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر دور پر سمندر میں موجود ہے۔

بھارت کے وزیرِ پٹرولیم منی شنکر ائیر کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر تین سو کے قریب افراد موجود تھے اور ان میں سے زیادہ تر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کی خیریت سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

منی شنکر ائیر کا کہنا تھا ’ آگ بڑے پیمانے پر لگی اور یہ آئل رِگ (تیل نکالنے کا پلیٹ فارم) مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے‘۔

آگ مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر تیس منٹ پر شروع ہوئی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ آگ ایک موبائل پلیٹ فارم کے ساکن پلیٹ فارم سے ٹکرانے سے لگی۔

بھارتی بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر پلیٹ فارم پر پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن شعلوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مہاراشٹرا میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے جائے حادثہ پر زمین سے مدد پہنچانے میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آگ لگتے ہی پلیٹ فارم پر موجود چار سو افراد نے سمندر میں چھلانگیں لگا دیں۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کے ایک رکن نے بی بی سی کو بتایا کہ 271 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر 130 افراد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

بمبئی ہائی فیلڈ میں واقع یہ آئل پلیٹ فارم حکومتی آئل کمپنی ’او این جی سی‘ کی ملکیت ہے اور یہاں سے روزانہ دو لاکھ ساٹھ ہزار بیرل تیل نکالا جاتا ہے۔ بمبئی ہائی فیلڈ بھارت کا سب سے بڑا آئل فیلڈ ہے اور ملکی پیداوار کے نصف کے برابر خام تیل یہیں سے نکلتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد