تامل ناڈو: آتشزدگی پر انکوائری کمشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ ہفتے سکول میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کرنے کے لیے ایک سابق ہائی کورٹ جج کی زیر صدارت انکوائری کمشن قائم کیا گیا ہے۔ اس حادثے میں نوے نوعمر بچے جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔ کمشن آتشزدگی کے اس واقعہ کی وجوہات کا جائزہ لے گا اور آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے اپنی سفارشات دے گا۔ کمشن کے دیگر ارکان میں خاتون سوشل ورکر، سیفٹی ایکسپرٹ، چائلڈ سائیکالوجسٹ اور بلڈنگ کے شعبے کے چیف انجنیئر شامل ہیں۔ دوسرے طرف جہاں کمبکونم کے تمام لوگ ابھی تک نوے بچوں کی موت کے صدمے سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں پولیس گرفتار شدہ اساتذہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شری کرشنا سکول کے تیرہ اساتذہ سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ہندوستان میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر وینکائیا نائیڈو اور مرکزی رہنما ایل کے اڈوانی منگل کو کمبکونم کا دورہ کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||