BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 April, 2006, 08:51 GMT 13:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میلے کے منتظمین کے خلاف مقدمہ

 میرٹھ میں ایک تجارتی میلے میں آگ
اس آتشزدگی میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
انڈیا کے شہر میرٹھ میں گزشتہ روز ایک میلے میں آگ لگنے کے واقعے میں پچاس لوگوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سول لائن پولیس اسٹیشن میرٹھ کے انسپیکٹر آر پی سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ میلے مے تین منتظمین لکھن تومار، سدراتھ ملوتھرا اور اسِت گپتا کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں منتظمین کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 304 اے، 337، 338، اور 427 کے تحت مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔

آتشزدگی کے وقت اس تجارتی میلے میں شرکت کے لیئے دو ہزار سے زیادہ لوگ جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

میرٹھ پولیس کے ترجمان گووند سنگھ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ آگ’شارٹ سرکٹ‘ کی وجہ سے لگی تھی اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جلتا پنڈال
علاقے میں ایک کہرام برپا دکھائی دیتا ہے

یہ تجارتی میلا تین بڑے خیموں یا پنڈالوں میں منعقد کیا جارہا تھا جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ تھے اور انہیں عارضی طور پر لوہے کے ستونوں پر پلاسٹک کی چھتیں ڈال کر تیار کیا گیا تھا تاہم ہر پنڈال میں باہر جانے کا صرف ایک راستہ بنایا گیا تھا۔

آگ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے لگی۔ آگ لگنے کے بعد بیس فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگے رہے جبکہ اس دوران ایمبولینسیں ہلاک شدگان اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں تک پہنچاتی رہیں۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن آگ انتہائی تیزی سے لگی اور اس نے دیکھتے ہی دیکھتے تینوں پنڈالوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ٹی وی پر نشر ہونے والے مناظر میں دھوئیں کے بادل اور بڑے بڑے شعلے فضا میں بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے جبکہ بڑی تعداد میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو جلتے پنڈال سے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا جارہا تھا۔

بی بی سی کے ایک نامہ نگار کے مطابق جائے وقوعہ پر سینکڑوں افراد جمع ہو گئے تھے جو اپنے ان عزیز و رشتہ داروں کی تلاش میں تھے جو اس میلے میں شرکت کے لیئے آئے تھے۔

آتشزدگی کے بعد علاقے میں نیم فوجی دستے بھی تعینات کردیئے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد