BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 March, 2006, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گودھرا آتشزدگی ایک حادثہ: رپورٹ

گودھرا میں ٹرین میں آتشزدگی کے بعد گجرات فسادات بھڑک اٹھے تھے
مرکزی حکومت کے ایک تحقیقاتی کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں بھی کہا ہے کہ گودھرا کی ٹرین میں لگنے والی آگ ایک حادثہ تھی اور باہر سے ٹرین کے ڈبے پر کوئی جلنے والا مادہ یا کیمیائی مواد پھینکنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس یو سی بینرجی اس کمیشن کی قیادت کر رہے تھے۔ کمیشن نے اپنی حتمی رپورٹ حکومت کو سونپ دی ہے۔

فروری دو ہزار دو میں گودھرا کے مقام پر ایک ٹرین میں آگ لگنے کے سبب 59 ہندو ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد مسلم مخالف فسادات میں دو ہزار لوگ مارے گئے تھے۔

اپنی حتمی رپورٹ پیش کرتے وقت بنرجی نے کہا کہ اس بارے میں مزید تحقیقات کے بعد ان کی عبوری رپورٹ کی تصدیق میں کئی نئے ثبوت و شواہد ملے ہیں اور وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ’گودھرا میں سابرمتی ٹرین میں آگ ایک سازش کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ یہ صرف ایک حادثہ تھا۔‘ انہوں نے کہا کہ اس میں کسی سازش کا عمل دخل بھی نہیں ہے۔

بنرجی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ جس ڈبے میں آگ لگی تھی اس میں ملازمین سوار تھے اور ان میں سے بیشتر ترشول سے مسلح تھے اس لیے ایسے ڈبے میں اندر سے بھی کسی شرارت کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔ جسٹس بنرجی نے گودھرا کے اس سنگین واقعہ میں کسی سازش کو محض ذہنی اختراع یا ایک جھوٹا تصور قرار دیا ہے۔

کمیشن کے سربراہ جسٹس یو سی بنرجی

ایک سوال کے جواب میں جسٹس بنرجی نے کہا کہ انکوائری کے وقت گجرات کے بعض پولیس افسر تعاون سے گریز کرتے رہے تھےلیکن جب انہیں کمیشن کا اختیار دیا گيا تو سمّن جاری کرنے پر پولیس افسر حاضر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پولیس افسران سے پوچھ گچھ کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ گودھرا واقعہ کسی سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ محض ایک حادثہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابرمتی ٹرین کی کوچ ایس-چھ میں آگ اندر سے ہی لگی تھی اور غالبًا کوچ کے اندر کھانا پکانے کے لیے موجود مٹی کے تیل سے لگی تھی۔
ابھی یہ رپورٹ عام نہیں کی گئی ہے اور بحث کے لیے اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔

گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے ایک ہجوم نے 27 فروری سن 2002 کے اس واقعہ سے پہلے ایک باقاعدہ میٹنگ کی تھی اور بعض افراد نے پٹرول خریدا اور ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے ایک ہجوم نے گودھرا میں اس ٹرین پر حملہ کر دیا تھا۔

اس واقعے میں تقریبا ڈیڑھ سو مسلمانوں کے خلاف انسداد دہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور سو سے زیادہ افراد جیل میں قید ہیں ۔ ان میں گودھرا کی کئی معزز ہستیاں بھی شامل ہیں۔

گودھرا کے اس واقعے کے بارے میں ابتدا سے ہی کئی حلقوں کی جانب سے گجرات پولیس کے اس خیال پر شکوک ظاہر کیے جاتے رہے ہیں کہ یہ ایک سازش تھی۔ تاہم یہ رپوٹ سیاسی رنگ بھی اختیار کر سکتی ہے۔ یہ تحقیقاتی کمیشن ریلوے کے محکمے نے تشکیل دیا ہے جس کے وزیر لالو پرساد یادو ہیں۔

گودھرا کے اس واقعہ کے بعد پورے گجرات میں مسلم مخالف فسادات ہوئے تھے جن میں غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق تقریبا دو ہزار مسلمان مارے گئے تھے۔

اسی بارے میں
نریندر مودی قتل سازش
15 June, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد