 |  ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی |
بھارت کی مغربی ریات گجرات میں حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح احمد آباد کے ہوائی اڈے کے قریب چار مشتبہ شدت پسندوں کو، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد احمد آباد میں داخل ہو رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکا اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں یہ خفیہ معلومات حاصل ہوئی تھیں کہ شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والا خود کش گروہ ریاست کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ہلاک کرنے کی غرض سے شہر میں موجود ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے دو شدت پسندوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس نے شدت پسندوں کی تحویل سے دو پستول اور ایک رائفل برآمد کی ہے۔ |