BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نریندر مودی کو ہٹانا چاہیے تھا‘
اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی
اٹل بہاری واجپئی اور لال کرشن اڈوانی
ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے حالیہ انتخابات میں ناکامی کے بعد پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ گجرات میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات بی جے پی کی ناکامی کا سبب بنے ہیں۔

اتوار کے روز بھارت کے نجی ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے واجپئی نے کہا کہ نریندر مودی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برطرف کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ممبئی میں اس ماہ کے آخر میں، بی جے پی کے قومی ایگزیکٹو اجلاس میں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گجرات کے فسادات کے بعد اُس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ان کے عہدے سے ہٹا دینا چاہئے تھا۔

زی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ’ گجرات میں ہونے والے فسادات ملک گیر سطح پر محسوس کیے گئے۔ اور اب سامنے آنے والے نتائج غیر متوقع تھے اور ان سے پارٹی کو دکھ بھی ہوا اور دھچکا بھی لگا۔ نریندر مودی کو عہدے سے برخاست کر دینا چاہئے تھا۔۔۔ لیکن جو ہوا سو ہوا۔۔۔‘

تاہم اٹل بہاری واجپئی نے بی جے پی کی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات انہی کی قیادت میں لڑے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے قومی ایگزیکٹو اجلاس میں شکست کے علاوہ بی جے پی کی قیادت میں تبدیلی جیسے امور بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے بیشتر ارکان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ آگے بڑھا دی تھی۔

انتخابی مہم کے دوران حریف جماعت کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی پر اچھالے گئے کیچڑ کی بابت سابق وزیراعظم واجپئی نے کہا کہ اس کا نقصان بی جے پی ہی کو ہوا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ملک کی مخلوط حکمراں جماعت اندرونی اختلافات کے سبب اپنی حکومتی معیاد پوری نہیں کر پائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد