واجپئی بی جے پی کے چیئرمین | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے جب کہ لال کرشن اڈوانی لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے سربراہ ہوں گے۔ بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے صدر ونکیا نائیڈو نے منگل کو ان تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ متفقہ طور پر اس کا فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیرِ خزانہ جسونت سنگھ پارلیمان کی راجیہ سبھا میں حزبِ اختلاف کے قائد ہوں گے۔ بی جے پی کی سربراہی میں حزبِ اختلاف کے نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس کا اجلاس منگل کو ہو گا جس میں غور کیا جائے گا کہ پارلیمان کی لوک سبھا میں ان کی حکمتِ عملی کیا ہونی چاہیئے۔ دو جون سے دس جون تک پارلیمان کا ایک چھوٹا سیشن ہو رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||