بی جے پی نے ہار مان لی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی آج کابینہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جس کے بعد وہ استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے۔ اس بات کی تصدیق بی جے پی کے صدر وینکیا نائیڈو نے دلی میں اخبار نویسوں سے کہی۔ ادھر بھارت میں اب تک کے حکمراں اتحاد کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ این ڈی اے حکومت بنانے کا دعویٰ نہیں کرے گا جس سے مبصرین یہ نتیجہ نکال رہے ہیں کہ در اصل بی جے پی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ تاہم کانگریس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کو ضروری نشستیں حاصل ہوگئیں ہیں اور وہ حکومت بنانے کی کوشش شروع کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||