BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 10:17 GMT 15:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واجپئی نے استعفیٰ دے دیا
کانگریس
نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس کے کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق کانگریس اور اس کے اتحادی حکومت سازی کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔

اب تک کے نتائج
کانگریس اور اتحادی: 215
بی جے پی اور اتحادی: 181
دیگر:136
نیشنل انفارمیٹکس سینٹر

اس سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ونکیا نائیڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مستعفی ہو جائے گی۔

’موجودہ انتخابات میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اقتدار جھوڑ دیں اور اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ وزیر اعظم واجپئی نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس کے بعد وہ قصرِ صدارت جائیں گے اور صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیں گے۔‘

دوسری طرف کانگریس رہنما سونیا گاندھی اپنے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں جلد ہی اہم اعلان کرنے والی ہیں۔

کانگریس کی ترجمان امنبیکا سونی کا کہنا ہے کہ کانگریس رہنما سونیا گاندھی وزیر اعظم کے عہدے کے لئے ان کی پارٹی کی امیدوار اور ہندوستان کی اگلی سربراہ حکومت ہوں گی۔

’ہر پارٹی کو اپنا رہنما چننے کی حق ہے۔ کوئی اور اس میں مداخلت نہیں کر سکتا۔ یہ فیصلہ ہندوستان کے عوام کو کرنا ہوتا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم کون ہو گا۔‘

اطلاعات کے مطابق سونیا گاندھی جلد ہی صدر اے پی جی عبدالکلام سے ملاقات بھی کرنے والی ہیں۔

سبقت
کانگریس اور اتحادی: 1
بی جے پی اور اتحادی:5
دیگر:1
نیشنل انفارمیٹکس سینٹر

اگر سونیا گاندھی وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو گئی تو وہ نہرو خاندان کی چوتھی رکن ہوں گی جو اس عہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

موجودہ انتخاب ایک ایسے مرحلے میں ہوئے ہیں جب ہندوستان کے اقتصادی میدان میں تیزی کا رحجان پائی جاتی تھی لیکن مبصرین کا خیال ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دیہی علاقوں میں رہنے والی غریب آبادی جس تک اقتصادی ترقی کے ثمرات نہیں پہنچ سکے وہ بی جے پی کے خلاف ہو گئی۔

مبصرین کے خیال میں اگر کانگریس بائیں بازو کی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تو وہ آسانی سے 269 ارکان کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کر لے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اترپریش کے وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ کی سماج وادی پارٹی نے بھی کانگریس کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تو سونیا گاندھی کو تین سو سے زیادہ ارکان کی بھی حمایت حاصل ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد