BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 08:35 GMT 13:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حصص بازار پھر چڑھ گیا
حصص بازار
حصص بازار میں استحکام بحال
بھارت میں انتخابی نتائج کی شکل واضح ہوتے ہی حصحص بازار میں بھی تیزی واپس آ گئی ہے۔

اس سےقبل حصص، بانڈز اور روپیہ جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز میں ہی اس تشویش کے بعد گر گئے تھے کہ اب ریاستی اثاثوں کی نیلامی اور اصلاحات کے عمل میں تاخیر ہو جائے گی۔

ووٹوں کی گنتی کے نتائج کے آتے ہی حصص گزشتہ دو ہفتوں کے مقابلے میں 10 فیصد گر گئے اور روپے کی قیمت میں 3 فیصد کمی آ گئی۔

جمعرات کو بمبئے سٹاک ایکسچینج کی سینسیکس انڈکس دن کے آغاز میں ہی 4 فیصد گرنے کے بعد 1.8 فیصد پر آ گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں گزشتہ پیر کو ووٹنگ تین ہفتے جاری رہنے کے بعد ختم ہوئی تھی۔ انتخابات میں کل 675 ملین ووٹروں میں سے 56 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔

وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے مقررہ تاریخ سے چھ مہینے قبل ہی انتخابات کروائے تھے جو فیصلہ ان کے خلاف گیا۔

بھارت کی حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس نے پورے نتائج آنے سے پہلے ہی جیت کی خوشیاں منانا شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد