BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 May, 2004, 07:05 GMT 12:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بڑے بڑے جیتنے والے

انڈیا
یشونت سنہا بھی ہار گئے
بھارتی الیکشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں اور دوسرے کئی بڑوں کی طرح بی جے پی کے سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا اور مرلی منوہر جوشی ہار گئے ہیں۔ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی بالی وڈ کے کئی ستارے سیاسی میدان میں اترے تھے اور ان میں سے اکثر کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

مشہور جیتنے والوں کے نتائج یہ ہیں:

فلم اداکارہ جیاپردہ نے کانگریس کی نوربانو کو رام پور میں شکست دے دی ہے۔

راج ببر آگرہ سے جیت گئے۔

درمیندر اور ونودکھنہ دونوں اپنی اپنی نشستیں جیت گئے ہیں۔

شمالی ممبئی میں فلم اداکار گووندا نے مرکزی وزیر رام نائک کو شکست دیدی ہے۔

گجرات میں شنکر سنگھ واگھیلا نے اپنی محفوظ سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔

نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ سری نگر سے کامیاب۔

محبوبہ مفتی جموں کشمیر میں آننت ناگ میں اپنے مدمقابل سے جیت گئی ہیں۔

مملکتی وزیر داخلہ آئی ڈی سوامی انتخاب ہارگۓ۔

گووندا، سنیل دت اور سنجے دت
گووندا، سنیل دت اور سنجے دت

مرکزی وزیر مرلی منوہرجوشی الہ آباد میں اپنے مدمقابل سے ہار گئے ہیں۔

کانگریس کی سینیئر رہنما گرجا ویاس انتخاب ہار گئے۔

وزیر اعظم واجپئی اپنی نشست جیت گئے ہیں۔

رام ولاس پاسوان ، ملائم سنگھ یادو، اجیت سنگھ، نائب وزیراعظم ایل کے ایڈوانی، اپنے اپنے حریفوں سے جیت گئے ہیں۔

کانگریس کے ترجمان کپل سبل دارالحکومت دلی کی تاریخی پارلیمانی سیٹ چاندنی چوک سے جیت گۓ ہیں۔ انہوں نے اپنے مدمقابل ٹی وی کی مشہور اداکارہ اسمرتی ایرانی کو شکست دی۔

کانگریس کے امیدوار جیوتی رادتیہ سندھیا نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ٹی ڈی پی کے رہنما یارن نائیڈو بھی کامیاب ہو گۓ ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے برتری حاصل کر لی ہے۔

جارج فرناڈیز، کمل ناتھ اور فلم اداکار سنیل دت بھی اپنے حریفوں سے جیت گئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی نے انتخاب جیت لیا ہے۔

مانیکا گاندھی یوپی میں پیلی بھیت سے انتخاب جیت گئی ہیں۔

سنیل دت ممبئی نارتھ ویسٹ سے جیتے ہیں۔

بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے مرکزی وزیر شرد یادو کو مدھے پورا میں ہرا دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا ہاسن سیٹ سے کامیاب قرار دیۓ گۓ ہیں۔

سابق لوک سبھا ڈپٹی اسپیکر پی ایم سعید، لکشدیپ میں صرف ایکہتر ووٹ سے ہار گئے ہیں۔

جے پال رڈی آندھرا پردیش سے جیت گئے ہیں جبکہ لوک سبھا کے سابق سپیکر پی اے سنگما بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلی اجیت جوگی جیت گئے ہیں۔ مسٹر جوگی انتخابی مہم کے دوران شدید طور پر زخمی ہو گۓ تھے جس کے سبب وہ اب بھی اسپتال میں ہیں۔ کچھ ہی ماہ قبل ان کی قیادت میں کانگریس ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں ہار گئی تھی۔

مرکزی وزیر وجیۓ کمار ملہوترا جنوبی دلی کی سیٹ سے کامیاب قرار دیۓ گۓ ہیں۔

این سی پی کے رہنما شرد پوار مہا راشٹر میں بارہ متی لوک سبھا سیٹ سے کامیاب ہو گۓ ہیں۔

دلی میں صدر سیٹ سے مرکزی وزیر وجے گوئل ہار گۓ ہیں۔ انہیں کانگریس کے جگدیش ٹائٹلر نے شکست دی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد