BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راجشیکر رّڈی وزیراعلی نامزد
News image
ڈاکٹر وائی ایس راجشیکر رّڈی سنیچر کو وزارت اعلی کا حلف اٹھائیں گے۔
کانگریس نے بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کی وزارت اعلی کے لئے ڈاکٹر وائی ایس راجشیکر رّڈی کو نامزد کر دیا ہے۔

ڈاکٹر رّڈی سنیچر کے روز حلف اٹھائیں گے۔

کانگریس نے حالیہ ریاستی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی۔

ان کی عمر پچپن سال ہے اور وہ ایک طویل عرصے سے کانگریس سے وابستہ ہیں۔

جب ان کی عمر صرف چونتیس برس تھی تو وہ کانگریس کے سب سے کم عمر ریاستی صدر بن گئے تھے۔

کانگریس کی زیر قیادت اتحاد کو انہوں نے ریاستی اسمبلی کے حالیہ انتخابات میں دو تہائی کی اکثریت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مذکورہ اتحاد نے اسمبلی کی دو سو چورانونے نشستوں میں سے دو سو چھبیس نشستیں حاصل کی ہیں۔

تیلگو دیشم پارٹی، جو دس برس تک ریاست میں حکمراں رہی، صرف اننچاس سیٹیں حاصل کر سکی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد