BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 11 May, 2004, 03:47 GMT 08:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آندھرا: کانگریس کی کامیابی
آندھرا
سلیکان ویلی کے بارے میں دعوے مسٹر نائیڈو کے کام نہ آ سکے
ہندوستان کی ریاست آندھراپردیش میں ریاستی اسمبلی کے انتخاب میں کانگریس نے زبر دست کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر حکمران جماعت تیلگو دیسم ہے جو بی جے پی کی اتحادی ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اب تک آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں دو سو چھبیس حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیسم نے انچاس سیٹیں جیتی ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر جماعتیں انیس نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

آندھراپردیش میں کل نشستوں کی تعداد دو سو چورانوے ہے اور یہاں وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی حکومت گزشتہ نو سال یہاں برسر اقتدار تھی۔

مسٹر نائیڈو کو ہندوستان کا سب سے فعال علاقائی رہنما سمجھا جاتا ہے جنہوں نے ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد دکن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا مرکز بنا دیا۔

لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ مسٹر نائیڈو نے اپنی پالیسیوں میں ریاست کی دیہی آبادی کو نظر انداز کیا اور غریب ووٹروں تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

کئی سالوں پر محیط خشک سالی کی وجہ سے ہزاروں کسان قرضوں تلے دب گئی کو کئی نے توخود کشی کی کوشش بھی کی۔

آندھرا پردیش میں ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں جلد گنتی ہورہی ہے اور اس کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ مبصرین کے مطابق اس سے مجموعی نتائج کے رجحان کا اندازہ ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد