BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کانگریس کے لئے ’خوشخبریاں‘
News image
بھارت میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے پر رائے عامہ کے جائزوں میں کانگریس کے حق میں ووٹروں کے رجحان کی خبروں کے بعد حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئی صورتِ حال پر غور کیا ہے۔

حکمراں جماعت کے سینیئر رہنماؤں نے دوسرے مرحلے میں پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور خاص طور سے شمالی ریاستوں اتر پردیش اور بیہار میں ووٹروں کے رویے پر بات چیت کی۔

بی جے پی کے رہنماؤں کے اس اجلاس کا اہم سبب رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے تھے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حریف جماعت کانگریس تیزی سے متوقع نشستوں کے اس فرق کو کم کر رہی ہے جو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد سامنے آیا تھا۔

ان عوامی جائزوں کے مطابق بی جے پی اور اس کی حلیف بائیس جماعتوں کے اتحاد کو 235 اور 279 کے درمیان نشتیں حاصل ہوں گی۔ کانگریس اور اس کے حلیفوں کے بارے میں دعوی ہے کہ وہ 160 سے 210 کے درمیان سیٹیں جیتں گے۔

رائے عامہ کے ان جائزوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقائی پارٹیوں کی کارکردگی ملک کے بعض حصوں میں بہت اچھی ہے۔ اس حوالے سے بالخصوص اتر پردیش کی ریاست میں سماج وادی پارٹی کا نام لیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد