’اکثریت آسانی سے مل جائے گی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ونائیک نائیڈو نے کہا ہے کہ ان کا اتحاد حالیہ الیکشن میں باآسانی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔ بی جے پی کے صدر نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کا اتحاد پانچ سو ترتالیس پارلیمانی نشستوں میں سے تین سو پر کامیابی حاصل کر لے گا۔ مسٹر نائیڈو نے یہ بیان پارٹی کے ایک اجلاس کے بعد دیا جس میں حالیہ الیکشن کے پیر کے روز ہونے والے حتمی مرحلے کے لئے پارٹی کی حکمت عملی طے کی گئی۔ پچھلے بدھ کو ہونے والی ووٹنگ میں اتحاد کی طرف سے ابتدائی اندازوں میں اچھی کارکردگی کی خبروں کے بعد ممبئی سٹاک ایکسچینج میں حصص میں اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر بائیڈو نے بی جے پی کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے ان خبروں کو رد کر دیا کہ ان کا اتحاد صرف سادہ اکثریت حاصل کر پائے گا اور انہیں اور بہت سے چھوٹی پارٹیوں کو اتحاد میں شامل کرنا پڑے گا۔ حالیہ الیکشن کے حتمی مرحلے میں پیر کے روز ووٹنگ ہوگی اور پھر تمام مراحل کے ووٹوں کی گنتی جمعرات کے روز سے شروع ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||