اب بھی سب سے آگے ہیں: بی جے پی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان ابتدائی اندازوں کو مسترد کر دیا ہے جن میں حالیہ انتحابات کے دوسرے مرحلے کے بعد حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس کی پوزیشن کو مضبوط بتایا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے سینئر رہنماؤں کے مطابق انہیں اب بھی امید ہے کہ ان کا اتحاد باآسانی اگلی حکومت بنانے میں کامیاب رہے گا۔ لیکن نامہ نگاروں کے مطابق بی جے پی کے حلقوں میں گھبراہٹ کا اندازہ حمایت کی اس اپیل سے بھی ہوتا ہے جو پارٹی کے صدر ونائیک نائیڈنے ووٹروں سے کی ہے۔ الیکشن کے ابتدائی اندازوں کے مطابق حکمران اتحاد دو سو پینتیس سے دو سو اناسی سیٹیں حاصل کر پائے گا۔ بی جے پی کے صدر ونائیک نائیڈو کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازے خواہ کچھ بھی ظاہر کریں ابھی تک ہونے والی ووٹنگ پہلے سے لگائے گئے اندازوں کے مطابق ہیں اور ان کی پارٹی سب سے آگے ہے۔ حکومت کے حامیوں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق ابتدائی اندازے ہندوستان میں عموماً درست نہیں ہوتے اور الیکشن سے پہلے کانگریس کی کارکردگی کے بارے میں لگائے گئے تخمینوں کے بارے میں خود کانگریس نے بھی یہی کہا تھا۔ وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے لکھنؤ میں اپنے حلقے میں الیکشن مہم کے دوران کہا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ نتائج کیا ہونگے اور یہ کہ صحیح صورتحال مئی کے مہینے میں ہی واضح ہوسکے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||