BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 April, 2004, 23:48 GMT 04:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا انتخابات کا دوسرا اہم مرحلہ

انتخابی ریلی
دوسرے مرحلے میں جموں و کشمیر کی ایک نشست پر مقابلہ ہو رہا ہے
بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے اہم مرحلے میں ملک کی گیارہ ریاستوں میں پولنگ شروع ہو گئی ہے۔

ہندوستان کی چودھویں لوک سبھا (نیشنل اسمبلی) کے لیے اس مرحلہ میں گیارہ ریاستوں میں پولنگ ہندوستان کی مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی۔

جن ریاستوں میں پیر کے روز پولنگ ہو رہی ہے ان میں یو پی ، بہار اور مہاراشٹرا جیسی زیادہ نشستوں والی ریاستیں شامل ہیں۔

ہندوستان کے تقریباً ایک چوتھائی ووٹر لوک سبھا کی ایک سو سینتیس نشستوں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

بیس اپریل کو عام انتخابات کے پہلے مرحلہ میں سولہ ریاستوں میں ایک سو چالیس نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے جن میں ووٹ ڈالنے کی شرح تقریبا پچپن فیصد رہی۔

ہندوستانی انتخابات کے ضمنی مرحلے میں تریپورہ ریاست کی دو نشستوں پر انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے۔

جبکہ اس مرحلے میں جن میں خاص خاص امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونے والا ہے ان میں بہار میں سابق وزیراعلی لالو پرساد یادیو اور وفاقی وزیر دفاع جارج فرنانڈیس (مظفرپور) ، کرناٹک میں سابق وزیراعظم دیو گووڑا، کشمیر (سری نگر) میں سابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ عمر عبداللہ ، مہاراشٹرا (ممبئی) میں سنیل دت ، گووندا (بمقابلہ وفاقی وزیر رام نائک) اور سابق وزیراعلیٰ شرد پوار ، اتر پردیش (یو پی) میں سونیا گاندھی (راۓ بریلی) اور راہول گاندھی(امیٹھی) شامل ہیں۔

ا

پولنگ
پہلے مرحلے میں پولنگ کی شرح پچپن فیصد رہی
نتخابی مہم کے آخری دن کانگریس کی قائد سونیا گاندھی نے یو پی میں تین جگہوں پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور حکمران جماعت بی جے پی پر مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

کانگریس نے اس بار یو پی پر خاص توجہ دی ہے جہاں سونیاگاندھی کے علاوہ راجیو گاندھی کے نوجوان بیٹے راہول گاندھی اور ان کی بہن پریانکا گاندھی بھی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ روز وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کے غیر ملکی نژاد ہونے کا معاملہ زور وشور سے اٹھایا۔

اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے اور تمام مذاہب کے لیے ایک سول کوڈ بنانے کے معاملات کو اپنی انتخابی مہم میں نہیں اٹھایا جیسا کہ یہ جماعت ماضی میں کیا کرتی تھی۔

اس کے برعکس کشن گنج (بہار) میں تقریر کرتے ہوۓ اٹل بہاری واجپائی نے مسلمان ووٹروں کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے بہت واضح لفظوں میں پہلی بار یہ کہا کہ جو کچھ گجرات میں ہوا اسے دوبارہ نہیں ہونا چاہیے اور ہندؤوں اور مسلمانوں کو ایک دوسرے سے بداعتمادی سے نہیں دیکھنا چاہیے۔

سنیچر کے روز ہندوستان کے زیر اہتمام جموں کشمیر میں سری نگر کے انتخابی حلقہ میں فاروق عبداللہ نے اپنے بیٹے عمر عبداللہ کی انتخابی مہم میں چرار شریف میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔

گووندا
ممبئی کے ایک انتخابی حلقے میں اداکار گووندا بی جے پی کے امیدوار رام نائیک کا مقابلہ کر رہے ہیں
فاروق عبداللہ نے دھاندلی کا الزام لگایا ہے کہ جہاں نیشنل کانفرنس مضبوط ہے وہاں لوگوں کو انتخابات کے بائیکاٹ پر اکسایا جارہا ہے۔

کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گۓ ہیں۔

یو پی اور بہار کے کچھ علاقوں میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں پرتشدد واقعات ہونے کا خدشہ ہے جس کی روک تھام کے لیے بھاری تعدا دمیں پولیس اور پیرا ملٹری فورس تعینات کی گئی ہے۔

بہار میں عام طور پر انتخابات کے موقع پر پُرتشدد واقعات ہوتے ہیں اور بیس اپریل کو پہلے مرحلہ کی پولنگ میں یہاں پانچ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔ چھبیس اپریل کی پولنگ کے لیے یہاں کچھ حلقوں میں پولیس کے علاوہ پیرا ملٹری فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔

یو پی کے تین ضلعوں نوگڑھ، مرزا پور اور وارانسی میں نکسلی پارٹی ایم سی سی نے بائیکاٹ کی کال دی ہے۔ نکسلیوں نے دھمکی دی ہے کہ جو ووٹ ڈالے گا اس کو سزا دیں گے۔

یہاں پر مسلح پولیس بڑی تعداد میں تعینات کی گئی ہے لیکن پھر بھی ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہنے اور پولنگ کے روز پُرتشدد واقعات ہونے کا امکان ہے۔

جن ریاستوں میں منگل کے روز پولنگ ہوگی ان میں آندھرا پردیش (اکیس نشتسیں) ، آسام (آٹھ) ، بہار (سترہ) ، گوا (دو) ، جموں اور کشمیر(ایک) ، کرناٹک (تیرہ)، مہاراشٹرا (چوبیس) ، منی پور (ایک)، اوڑیسا (دس) ، اتر پردیش (بتیس) اور جھاڑ کنڈ (آٹھ نشتسیں) شامل ہیں۔

آسام میں بارشوں کے باعث کچھ جگہوں پر الیکشن ملتوی کردیے گئے ہیں۔

دوسرے مرحلہ میں ہی پیر کے روز آندھرا پردیش، کرناٹکا اور اوڑیسا میں ریاستی اسمبلی کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد