BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 April, 2004, 20:23 GMT 01:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہمارا سیاست میں آنا کیوں ناجائز؟‘
کوئسچن ٹائم انڈیا
’سیاست دو دھاری تلوار ہے اور اگر اچھے نتائج نہ دکھائے تو عوام جو انھیں عزت دیتے ہیں نظروں سے گرا دیں گے‘
بالی وڈ کے نمایاں فلمی ستاروں نے جمعہ کی رات بی بی سی ورلڈ کے پروگرام ’کوئسچن ٹائم انڈیا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست میں آمد جائز اور منصفانہ ہے۔

پروگرام میں فلمی ستاروں سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ الیکشن کے موقع پر ہی سیاست میں کیوں داخل ہو رہے ہیں اور کیا ان کی حثیت محض نمائشی ہے یا ان میں کوئی دم خم بھی ہے کہ وہ اپنی سیاسی جماعت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکیں۔

حکمران جماعت بی جے پی کی انتخابی مہم میں پیش پیش اور بھارتی فلموں کے مشہور ولن شترو گن سنہا نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس جماعت میں شامل ہونے والے اولین فنکاروں میں سے ہیں۔

انھوں کا کہنا تھا کہ ’میں بی جے پی میں اس وقت شامل ہوا جب یہ حکومت میں نہیں تھی۔ میں اس وقت بھی مشہور تھا اور آج بھی مشہور ہوں۔ نہ میں تھکا ہوں اور نہ ہی ریٹائر ہوا ہوں۔‘

انھوں نے اپنے نئے آنے والے ساتھیوں پر تنقید کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ’میں ان کا مذاق نہیں اڑاؤں گا۔ اچھے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہیے اورصرف یہ کہہ دینا کہ اس میدان میں بد قماش نہیں چل سکتا کافی نہیں ہے۔‘

کوئسچن ٹائم انڈیا

اپنے عہد کی نمایاں اداکارہ شبانہ اعظمی نے فلمی ستاروں کی سیاست میں آمد کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فنکار بھی اتنے ہی شہری ہیں جتنا کہ کوئی اور۔ اپنی حیثیت کو استعمال میں لانا ان کا حق ہے۔ ساتھ ہی اپنے ساتھیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست دو دھاری تلوار ہے اور اگر انھوں نے اچھے نتائج نہ دکھائے تو عوام جو انھیں عزت دیتے ہیں نظروں سے گرا دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ نئے آنے والے اداکاروں کی حوصلہ افزائی کی جانا چاہیے یہ ضروری نہیں کہ نئے آنے والے ہر بات جانتے ہوں۔ اگر ایسا ہو تو کوئی نیا شخص سیاست میں داخل نہ ہو سکے گا۔

پروگرام میں ان کے علاوہ مہیش بھٹ اور موسمی چٹر جی نے بھی حصہ لیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد