 |  بہار میں انتخابی دھاندلی کی شکایات |
بھارتی الیکشن کمیشن نے بہار میں چھپرا کے پارلیمانی انتخابی حلقے میں دھاندلیوں کی شکایات کے بعد تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ چھپرا بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاست کی حکمران جماعت راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو کا حلقۂ انتخاب ہے۔ مرکزی حکمران جماعت بی جے پی نے یہ کہہ کر اس حلقے میں دوبارہ ووٹنگ کا مطالبہ کیا تھا کہ چھبیس اپریل کو ہونے والی ووٹنگ نہ تو آزادنہ تھی اور نہ ہی منصفانہ۔ چھپرا میں لالو پرساد یادو کے مد مقابل بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلی تحقیقات کے لئے ایک دو رکنی ٹیم بہت جلد اس حلقے کا دورہ کرے گی۔ لالو پرساد یاود کی جماعت راشٹریہ جنتا دل گزشتہ چودہ برس سے بہار میں بر سر اقتدار ہے۔ |