BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 April, 2004, 12:46 GMT 17:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابی تشدد میں 8 ہلاک، 70 زخمی
News image
بھارت میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی تشدد کے مختلف واقعات ہوئے ہیں جن میں آٹھ افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

چار افراد منی پور میں مارے گئے جبکہ ریاست جھارکھنڈ میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاہ اتر پردیش اور بہار کی ریاستوں میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

بھارت میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیر کو اتر پردیش کی اہم ریاست سمیت گیارہ ریاستوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ بھارت کے زیرِ انتظام ریاست جموں کشمیر کے ایک حلقے میں بھی ووٹنگ ہوئی۔

کشمیر میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سات ہزار اضافی فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔ جن دیگر ریاستوں میں حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ان میں آندھرا پردیش بھی شامل ہے اور ماؤ نواز باغیوں سے نمٹنے کے لئے 80 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست اتر پردیش میں غازی پور کے علاقے میں واقع ایک پولنگ سٹیشن میں مخالفین کے درمیان ہو نے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ غازی پور بھارتی ریاست بہار کی سرحد پر واقع ہے اور پُرتشدد انتخابات کے لئے جانا جاتا ہے۔

ادھر آندھراپردیش پولیس کے مطابق پیر کو ووٹنگ کے دوران حیدر آباد کے جنوبی گاؤں رومپیچرلہ میں حریف سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ہجوم پر ایک دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ساٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں ضلع گوداوری کے علاقے ممیدیوارام کے علاقے میں تیلگو دیشم پارٹی اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان ہوئیں۔

جھارکھنڈ پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کو ووٹنگ کے دوران ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک پولنگ افسر بھی شامل ہے۔

ریاستی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقع ضلع گلما میں قائم کشن گنج پولیس سٹیشن میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے ماؤ نواز باغیوں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

کشمیر میں ووٹنگ کے دوران مشتبہ شدت پسندوں نے دو پولنگ سٹیشنوں پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور کئی شہری زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد