BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 May, 2004, 05:58 GMT 10:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنتا بنتا کی سیاست

سنتا بنتا کی سیاست
امیتابھ بچن ووٹروں کے ووٹ ’لاک‘ کرتے ہوئے
سکھوں کے لطیفے تو مشہور ہیں جن کے کرداروں کے نام عام عام طور پر سنتا سنگھ اور بنتا سنگھ ہوتے ہیں۔ اب سنتا بنتا ڈاٹ کام کے نام سے ایک پورٹل بھی بن گیا ہے جو ان لطیفوں کی طرح عوام میں مقبول ہے اور ہندوستان کے عام انتخابات کے گرما گرم ماحول میں لطیفوں کی کھکھلاہٹ بکھیر رہا ہے۔

پنجاب اور ہریانہ کےمشترک دارالحکومت چندی گڑھ سے کام کرنے والے سنتا بنتا ڈاٹ کام پر ایسے ای کارڈز رکھے گۓ ہیں جن میں ہندوستان کے مشہور فلم اداکار اور سیاستدانوں کا ایک ہلتا جلتا کارٹون سامنے آتا ہے اور ان ہی کی آواز میں کوئی پر مزاح سیاسی مکالمہ بولتا ہے۔

اس ای کارڈ سے پیغام بھیجنے والا شخص کارڈ کے ذریعے کسی کو بھی کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں کوئی پیغام بھیج سکتا ہے۔

شتروگن سنہا
شترو بھائی کا پیغام سب کے نام

مثلاً ایک ای کارڈ فلم اداکار امیتابھ بچن کا ہے جو کون بنے گا کروڑ پتی کی نقل ہے اور امیتابھ اپنی مخصوص آواز میں کہتے ہوۓ سنائی دیتے ہیں۔ ’دیویو سجنو کیونکہ گھڑی آگئی ہے اور اس ہاٹ سیٹ پر میرے سامنے بیٹھے ہیں ہمارے چھوٹے بھیا امر سنگھ۔ مجھے پوری آشا ہے کہ جنتا کا ووٹ انھی کو جاۓ گا۔ کمپیوٹر جی لاک کیا جاۓ۔‘

اسی طرح بہار کے رہنما لالو پرساد اور فلم اداکار شتروگن سنہار وغیرہ کی آواز میں سیاسی ای کارڈز موجود ہیں۔

سنتابنتا ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر جیون گھئی کہتے ہیں ان کارڈز سے ایک پیغام چلا جاتا ہے اور کچھ مزاح بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاصے لوگ یہ کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔

سنتا بنتا کے دفتر میں کارٹونسٹ کے علاوہ ایک نقال بھی ہے جو ان سب مشہور لوگوں کی آواز بنا سکتا ہے۔

اپنے نام کی مناسبت سے سنتا بنتا ڈاٹ کام کے عام لطیفے تو اس کی خاص پیشکش ہے۔ روزانہ پچھتر ہزار لوگ اس کے لطیفے پڑھنے کے لیے سنتا بنتا ڈاٹ کام پر آتے ہیں۔

لالو پرساد یادو
لالو تو اپنے لطیفوں سے پہلے ہی بڑے مشہور ہیں

ان کے علاوہ سنتا بنتا کی ویب سائٹ پر چھ سو بانوے ای کارڈز ہیں جو ہر خوشی کے موقع کے علاوہ برصغیر کے تمام مذاہب کے تہواروں کی مناسبت سے بناۓ گۓ ہیں۔

اس سائٹ سے دنیا کے مشہور لوگوں کے وال پیپر بھی مل جاتے ہیں اور روزانہ اڑھائی لاکھ وال پیپر ڈاؤن لوڈ کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس کا شمار دنیا کی ان ویب سائٹس میں ہونے لگا ہے جہاں سے سب سے زیادہ وال پیپر ڈاؤن لوڈ کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد