سیاحوں پر حملہ متعدد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں ایک گرینیڈ حملے میں 21 سیاح زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے کسی بھی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اطلات کے مطابق حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ ڈل گیٹ علاقے میں پیش آیا ہے حہاں سیاحوں کی چہل پہل دوسرے علاقوں کے مقابلے میں زیادہ رہتی ہے۔ حکام کے مطابق دو گاڑیوں میں سوار تقریباً چالیس سیاح جب ڈلگیٹ پہنچے تو عسکریت پسندوں نے ان پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا جس میں 21 سیاح زخمی ہو گئے۔ کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل فاروق احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ زخمی ہونے والے سیاحوں کو سرینگر کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ فاروق احمد کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی ہونے والے سیاحوں میں بیشتر کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے۔ گزشتہ دوہفتوں میں سیاحوں پر یہ دوسرا حملہ ہوا ہے۔ 26 مئی کے روز مذکورہ علاقے میں ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے سیاحوں پر بھی گرینڈ حملہ ہوا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں ’کشمیر: سیر جاری رکھیں گے‘27 May, 2006 | انڈیا گول میز کانفرنس سےپہلے حملہ24 May, 2006 | انڈیا سرینگر: حملے میں آٹھ افراد ہلاک21 May, 2006 | انڈیا کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک 16 May, 2006 | انڈیا شدت پسندوں سمیت چار ہلاک10 May, 2006 | انڈیا بنارس حملوں کا ’ملزم‘ ہلاک09 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||