کشمیر:4 عسکریت پسند ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ جموں کے ڈوڈہ ضلع میں بنیہال کے پاس پیش آیا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے انتہا پسندوں کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے بعض ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے تھے جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی جو ابھی بھی جاری ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں فوج کا کوئي شخص ہلاک نہیں ہوا ہے تاہم مرنے والوں کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ تیس اپریل کو جموں کے ڈوڈا ضلع میں پینتیس ہندوؤں کی ہلاکت کے بعد فوج نے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ فوج نے اس واقعے کے لیے لشکر طیبہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گيا ہے۔ | اسی بارے میں کشمیر: تشدد میں چھ ہلاک31 October, 2004 | انڈیا کشمیر: بھارتی فوج ، ہڑتال و مظاہرے27 October, 2004 | انڈیا کشمیر: فوجی قافلے پر حملہ، دو ہلاک26 March, 2006 | انڈیا کشمیر میں پانچ افراد ہلاک14 April, 2006 | انڈیا کشمیر: دو دن میں پینتیس ہندو قتل01 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||